بین الاقوامی

مدینہ منورہ: ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی پر پابندی ختم

گزشتہ سال سے نافذ پابندی کے تحت ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بار جاری کیا جاتا تھا

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی سے متعلق سال میں صرف ایک بار کی پابندی ختم کردی گئی ہے، تاہم انتظامیہ نے نسک موبائل ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کی شرط کو برقرار رکھا ہے۔

انتظامیہ حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ زائرین اب نسک موبائل ایپ کا استعمال کرکے ہر 20 منٹ کے وقفے کے بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں، جس سے نوافل کی ادائیگی کا عمل زیادہ سہولت کے ساتھ ممکن ہوگا۔

مزید برآں مسجد نبوی ﷺ میں موجود زائرین بھی نسک موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمان میں نیشنل جینوم پروگرام اور جدید اسکریننگ یونٹس کا آغاز

یہ یاد رہے کہ گزشتہ سال سے نافذ پابندی کے تحت ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بار جاری کیا جاتا تھا۔ اس پابندی کا اطلاق مقامی سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں پر بھی تھا، جو اقامہ رکھتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس وقت بیان دیا تھا کہ ریاض الجنہ کے اجازت نامے ہر 365 دن کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ لیکن نئی تبدیلی کے بعد زائرین کے لیے عبادات کا سلسلہ مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button