صحت

پاکستان میں زچگی کے دوران روزانہ درجنوں خواتین کی اموات کا انکشاف

پاکستان میں 11 ہزار خواتین کی اموات کی تعداد دنیا میں ہونیوالی ماوؤں کی اموات کا تقریباً 4.1 فیصد ہے،پارلیمانی سیکرٹری

اسلام آباد:وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت روزانہ کی بنیاد پر27 خواتین کی اموات ہوجاتی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات و جوابات میں پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے کہا کہ 2023 میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی اموات ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیند کی کمی: صحت کے لیے ایک خاموش مگر خطرناک دشمن

انہوں نے کہا کہ زچگی کے دوران روزانہ کی بنیاد پر27 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

اسی طرح نومولود بچوں کے حوالے سے نیلسن عظیم نے بتایا کہ زچگی کے دوران پیش آنے والے پیچیدہ مسائل کے باعث روزانہ کی بنیاد پر 675 نومولد کی بھی اموات ہو جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button