Archive

سام سنگ کی گلیکسی ایس 25 سیریز کے چار ماڈلز پیش کرنے کی تیاری

عمومی طور پر سام سنگ اپنی گلیکسی سیریز میں تین فون پیش کرتا ہے

جنوبی کوریا کی معروف اسمارٹ فون کمپنی سام سنگ رواں ماہ کے اختتام تک اپنی گلیکسی سیریز کے تحت جدید ترین ’ایس 25‘ کے چار مختلف ماڈلز متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

عمومی طور پر سام سنگ اپنی گلیکسی سیریز میں تین فون پیش کرتا ہے، جو ایپل اور گوگل کے پکسل فونز کے مدمقابل ہوتے ہیں، لیکن اس بار کمپنی نے چار ماڈلز لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سیریز میں ’ایس 25، ایس 25 پلس، ایس 25 الٹرا، اور ایس 25 سلم‘ شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان فونز کو 20 جنوری کے بعد کسی وقت پیش کیا جائے گا اور ممکن ہے کہ چند ممالک میں یہ فونز فوری آن لائن دستیاب ہوں۔

اس بار گلیکسی ایس 25 سیریز میں زیادہ محفوظ سیکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے جدید ٹولز شامل کیے جائیں گے۔ خاص طور پر ایس 25 پلس اور ایس 25 الٹرا جیسے ماڈلز میں پیچھے 200 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا جائے گا، جب کہ ایس 25 سلم میں یہ کیمرا 150 میگا پکسل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے پی آئی اے کی فلائٹس بحال

کمپنی چاروں فونز میں بیک پر تین اور فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرا فراہم کرے گی، ساتھ ہی فنگر پرنٹ سینسر اور دیگر جدید فیچرز بھی دیے جائیں گے۔

قیمت کے حوالے سے ابھی حتمی معلومات دستیاب نہیں ہیں، لیکن اندازہ ہے کہ ایس 25 سیریز کے مہنگے ترین ماڈلز کی قیمت 1500 امریکی ڈالرز تک ہوگی، جبکہ تمام ماڈلز کی قیمت 1100 سے 1500 امریکی ڈالرز کے درمیان ہو سکتی ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button