بین الاقوامی

ٹرمپ کی یورپی یونین پر 50 فیصد تجارتی محصولات عائد کرنے کی تجویز

یورپی یونین کے ساتھ تجارتی امور کو طے کرنا نہایت پیچیدہ ثابت ہوا ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جون 2025 سے یورپی یونین پر 50 فیصد تجارتی محصولات عائد کرنے کی تجویز دے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی امور کو طے کرنا نہایت پیچیدہ ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ یورپی یونین کی جانب سے عائد کی گئی تجارتی رکاوٹیں، ویلیو ایڈیڈ ٹیکس، کمپنیوں پر مالیاتی دباؤ، اور امریکی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر غیر منصفانہ قانونی کارروائیاں، سالانہ 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے تجارتی خسارے کا باعث بنی ہیں — جو کہ ان کے بقول ناقابلِ قبول ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ جاری مذاکرات کسی ٹھوس نتیجے تک نہیں پہنچ پائے، جس کے باعث وہ مذکورہ ٹیرف نافذ کرنے کی تجویز دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان: 50 سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شے امریکہ میں تیار کی گئی ہو تو اس پر یہ محصول لاگو نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں ٹرمپ نے یورپی یونین پر 20 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے واپس لے لیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button