Archive

پاکستان نے بھارتی پروازوں پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی

یہ پابندی اب 24 جون 2025 کو صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی

پاکستان نے اپنی فضائی حدود میں بھارتی پروازوں پر عائد پابندی کی مدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی اب 24 جون 2025 کو صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

یہ فیصلہ تمام بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیتی یا لیز پر لیے گئے ہوائی جہازوں پر لاگو ہو گا، جس میں بھارت کے فوجی طیارے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ یہ اقدامات اس وقت شروع ہوئے جب 23 اپریل کو بھارت نے پہلگام میں 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدے کو اچانک معطل کر دیا تھا۔

جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے 24 اپریل کو بھارت کے لیے اپنی فضائی، زمینی اور تجارتی راہیں بند کر دیں۔ اسی روز بھارت کے سفارتی مشن میں عملے کی تعداد 30 افراد تک محدود کرنے کا اعلان بھی کیا گیا، جبکہ بھارتی فضائی، بحری اور دفاعی مشیروں کو "ناپسندیدہ افراد” قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button