لائف سٹائل

نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے کیا رشتہ ہے؟

ائیر وائس مارشل اورنگزیب میرے شوہر کے بھائی جیسے دوست ہیں

اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے حال ہی میں اپنے شو میں انکشاف کیا کہ ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد ان کے شوہر فیصل راؤ کے نہایت قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ رہے ہیں۔

پاکستان ایئرفورس کے افسر اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق بریفنگز کے بعد خبروں میں نمایاں نظر آئے، لیکن اب ان کی شہرت میں ایک اور ذاتی پہلو شامل ہوگیا ہے — وہ نادیہ خان کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے مارننگ شو کے دوران ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں ان کے شوہر فیصل راؤ اور اورنگزیب احمد 1989 میں کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ سیر کے موقع پر نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا، "جب میری فیصل سے 2021 میں شادی ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے تین بھائی ہیں، لیکن ساتھ ہی ہنستے ہوئے کہا کہ ’میرا ایک اور بھائی بھی ہے — اورنگزیب، جو ایک شاندار فائٹر پائلٹ ہے‘۔”

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی،سپارکو نے پیشگوئی کر دی

نادیہ کے مطابق فیصل اور اورنگزیب کئی گھنٹوں تک فون پر بات چیت کرتے تھے۔ بعد ازاں جب وہ ان سے ملیں تو ان کی فیملی نے بھی دل جیت لیا۔ انہوں نے کہا، "ان کی بیوی ایک نہایت بااخلاق خاتون ہیں اور بچے بھی بہت شائستہ ہیں۔ ان کے گھر کی جلیبی نہ کھاؤ تو جیسے کچھ کھایا ہی نہ ہو۔”

نادیہ نے مزید بتایا کہ جب وہ پہلی مرتبہ اورنگزیب سے ملیں تو انہوں نے صرف پاکستان کی بات کی۔ "وہ ایک سچے محب وطن انسان ہیں۔ فیصل ہمیشہ کہتے ہیں کہ میں چاہتا ہوں میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے — میرے جیسا نہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button