Archive

علیزے شاہ کا چہرے کی سرجری سے متعلق افواہوں پر ردعمل

علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کردی

شوبز کی معروف شخصیت اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے چہرے کی سرجری سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے خبروں کو سراسر غلط قرار دے دیا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کوئی کاسمیٹک یا پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں علیزے نے صاف الفاظ میں ان افواہوں کی تردید کی اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان پر بے بنیاد باتیں نہ کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا، "خدا کے لیے، میں نے کوئی سرجری نہیں کروائی، بس وزن کم کیا ہے، جس سے چہرہ قدرے مختلف دکھائی دیتا ہے۔”

اداکارہ نے یاد دلایا کہ جب انہوں نے ‘عہدِ وفا’ جیسے مقبول ڈرامے میں اداکاری کی تھی، تب وہ محض 17 برس کی تھیں۔ ان کے مطابق، اس وقت ان کے شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی والدہ نے ان کا کانٹریکٹ سائن کیا تھا، اور سیٹ پر موجود تمام افراد اس بات کے گواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آن لائن پارٹ ٹائم کام کے 5 اصل طریقے

علیزے شاہ نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی یہ توقع کر سکتا ہے کہ ایک شخص چھ سال بعد بھی بالکل پہلے جیسا دکھے؟ "اب میں 23 سال کی ہوں، ظاہر ہے کہ وقت کے ساتھ چہرے میں فرق آنا ایک فطری عمل ہے”، انہوں نے کہا۔

چند دن قبل سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ایک پروگرام میں اداکاراؤں کی ظاہری تبدیلیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ علیزے شاہ میں اب صرف 20 فیصد قدرتی حسن باقی رہ گیا ہے، باقی سب کچھ "آرٹیفیشل” محسوس ہوتا ہے۔ علیزے شاہ کی یہ ویڈیو اسی تناظر میں سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے صاف کیا کہ ان کی تبدیلی مصنوعی نہیں بلکہ قدرتی عمل کا نتیجہ ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button