دلچسپ و عجیب

زلزلہ زدہ علاقے سے ہزاروں سال پرانی تحریر والی تختی دریافت

انطاکیہ : زلزلہ زدہ علاقے سے ہزاروں سال پرانی تحریر والی تختی دریافت ہوئیں.

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں حالیہ زلزلے سے تباہ شدہ علاقے میں کھدائی کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے ایک حیران کن دریافت کی ہے۔ انہوں نے ہزاروں سال پرانی ایک مٹی کی چھوٹی سی تختی دریافت کی ہے جس پر مشرق وسطیٰ کی قدیم لکھائی کی شکل (Cuneiform) میں تحریر موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت کانسی کے دور مشرق وسطیٰ کی زندگی پر روشنی ڈال سکتی ہے۔ اندازوں کے مطابق یہ تختی پندرہویں صدی قبل مسیح کے دور کی ہے اور اس پر اکاڈین تحریر میں ایک قسم کی رسید موجود ہے۔ اس رسید میں بڑی تعداد میں فرنیچر کی خریداری کا ذکر ہے۔

اس سے قبل عراق میں بابلی تہذیب کے اکاڈین اور سمیرین ادوار سے تعلق رکھنے والی اسی طرح کی قدیم لکھائی کی شکل والی تختیاں دریافت ہوئیں تھیں۔

ترک وزیر ثقافت نے اس دریافت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تختی کا وزن 28 گرام اور سائز 1.7 بائے 1.4 انچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دریافت سے کانسی کے زمانے کے معاشی نظام کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔

ماہرین اب اس تختی پر مزید تحقیق کریں گے تاکہ اس کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کی جا سکے۔ اس تحقیق سے نہ صرف اس علاقے کے قدیم تاریخ کے بارے میں معلومات مل سکتی ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے بھی یہ ایک اہم دریافت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button