بین الاقوامی

جاپان: 50 سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

خواتین کو نشہ آور دوا دے کر ان کا جنسی زیادتی کرتا رہا ہے، الزام

ٹوکیو – جاپان کی پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ خواتین کو نشہ آور دوا دے کر ان کا جنسی زیادتی کرتا رہا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق، پولیس کو 54 سالہ ملزم کے قبضے سے تقریباً 3,000 ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں، جن میں وہ مبینہ طور پر 50 سے زائد خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ سال ایک 20 سالہ خاتون کو سلیپنگ پلز دے کر بے ہوش کیا، پھر اسے اپنے گھر لے جا کر غیر اخلاقی حرکتیں کیں اور ویڈیو ریکارڈ کی۔ متاثرہ خاتون کے بالوں میں نیند کی دوا کے آثار ملنے پر پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے کیا رشتہ ہے؟

رپورٹس کے مطابق، ان ویڈیوز کا ریکارڈ 2008 سے موجود ہے، جو اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری تھا۔

ملزم کو پہلے اکتوبر 2024 میں ایک خاتون سے نشہ دے کر تقریباً 40,000 ین (280 امریکی ڈالر) چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد میں اسے رہا کر دیا گیا۔ بعد ازاں دسمبر میں دوبارہ حراست میں لیا گیا، اور اب ایک نئے مقدمے کے تحت پھر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم پر غیر رضامندی پر مبنی جنسی عمل اور جنسی مواد کی غیر قانونی فلم بندی جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button