پاکستان
ٹرینڈنگ

بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو پہلے سے شدید جواب دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

پاکستان میں جتنی بھی دہشتگردی ہورہی ہے اس کے پیچھے ہندوستان ہے، افغان بھائیوں سے بھی کہتے ہیں کہ بھارت کے آلہ کار نہ بنیں، دہشتگردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دیں، ترجمان پاک فوج کا طلبہ سے خطاب

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور اگر بھارت نے دوبارہ کوئی حمایت کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی جامعات کے تقریباً ڈھائی ہزار طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور مسلح افواج ہمیشہ متحد ہے اور رہیں گے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے سوچا تھا کہ پاکستان جواب نہیں دے گا لیکن پورا ملک متحد ہو گیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری مسلح افواج نے مضبوط دفاع کیا، بھارت کی ہر کوشش نام کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان کوئی فرق نہیں ہمارا اتحاد ہمیشہ قائم رہے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ بھارت کو 26 مقامات پر جواب دیا جائے گا، مظفرآباد میں جو 7 سالہ ارتضیٰ کو جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے حکم پر شیلنگ سے شہید کیا گیا، ہم نے اس پورے ہیڈکوارٹر کو تبادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا ’6 اور 7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے وہ جہاز اڑے تھے جنہوں نے پاکستان کے معصوم بچوں کو شہید کیا، ہم نے ان ہوائی اڈوں کو بھی تباہ کیا‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپ مجھے بتائیں کیا آپ کی فوج نے کسی ایک شہری آبادی، کسی مندر یا کسی عام شہری کو نشانہ بنایا، بالکل نہیں، چونکہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے لیکن تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اسے سے بھی شدید ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس خطے میں پاکستان میں جتنی دہشت گردی ہوتی ہے، چاہے وہ فتنہ الخوارج کرواتا ہے یا پھر بلوچستان میں جو دہشت گرد ہیں، جو فتنہ الہندوستان ہیں، اس ایک ایک دہشت گردی کے پیچھے ، ایک ایک شہید کے پیچھے ہندوستان کا چہرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button