Archive

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

مینزایشیا کپ رواں سال ستمبر میں شیڈول ہے جبکہ خواتین کا ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں منعقد ہونا ہے

لاہور: پاکستان کے خلاف ایک نئی چال کے طور پر بھارت نے ایشیا کپ سے علیحدگی اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مینزایشیا کپ رواں سال ستمبر میں شیڈول ہے جبکہ خواتین کا ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں منعقد ہونا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے اس فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اس وقت چیئرمین پی سی بی، محسن نقوی ہیں، اس لیے بھارت کسی ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکتا جس کی سربراہی پاکستان کے وزیر کے پاس ہو۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی بورڈ نے فی الحال خواتین ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری سے متعلق اے سی سی کو زبانی طور پر آگاہ کیا ہے، جبکہ دیگر شیڈول ایونٹس کو بھی روک دیا گیا ہے۔ بھارتی بورڈ اس حوالے سے اپنی حکومت سے مسلسل مشاورت میں مصروف ہے۔

ادھر اطلاعات یہ بھی ہیں کہ بی سی سی آئی نے اب تک ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر دستبرداری کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، تاہم اس حوالے سے تیاریوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر بی سی سی آئی نے ایشیا کپ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سال کا ایشیا کپ بھارت میں ہونا ہے، اور بھارت موجودہ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button