دلچسپ و عجیب

چلتی موٹر سائیکل پر بیوی نے شوہر پر چپلوں سے "پٹائی” کر دی، ویڈیو وائرل

بھارت کے شہر لکھنؤ سے سامنے آنے والی ایک دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بھارت کے شہر لکھنؤ سے سامنے آنے والی ایک دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں ایک خاتون کو چلتی موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کو چپلوں سے پیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جوڑا موٹر سائیکل پر سوار ہے، مرد بائیک چلا رہا ہے اور اس کی بیوی پیچھے بیٹھی اچانک غصے سے چپل نکال کر اس پر وار کرنا شروع کر دیتی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی، جہاں ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ دونوں میاں بیوی ہیں۔ ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو میں خاتون شوہر پر چپلوں کی بارش کے ساتھ ساتھ اسے زور زور سے ڈانٹتی بھی سنائی دیتی ہے، جبکہ حیرت انگیز طور پر شوہر نہایت پرسکون انداز میں موٹر سائیکل چلاتا رہا اور پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ’لو گُرُو‘ کا ٹریلر پہلی بار ٹائمز اسکوائر کی اسکرینز پر

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے خبردار کیا کہ ایسے عمل کے باعث حادثہ رونما ہو سکتا ہے، جبکہ دوسرے نے اسے انتہائی خطرناک حرکت قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button