لائف سٹائل

پاکستانی فلم ’لو گُرُو‘ کا ٹریلر پہلی بار ٹائمز اسکوائر کی اسکرینز پر

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم کا ٹریلر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نشر کیا گیا

پاکستانی فلم انڈسٹری نے بین الاقوامی سطح پر نئی پہچان بنائی ہے، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کا ٹریلر امریکا کے مشہور مقام ٹائمز اسکوائر پر پیش کیا گیا، جو ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم کا ٹریلر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نشر کیا گیا۔ اس شاندار لمحے کے گواہ بننے کے لیے فلم کی مرکزی کاسٹ اور بڑی تعداد میں مداح بھی موجود تھے۔

اسکریننگ کے وقت ماہرہ خان اور ہمایوں سعید خود بھی وہاں موجود تھے، جنہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر ان یادگار لمحات کو مزید خاص بنا دیا۔

ٹائمز اسکوائر پر ٹریلر کی جھلکیوں کے ساتھ ساتھ ایک پروموشنل تقریب بھی منعقد کی گئی، جب کہ فلم کی ٹیم نے امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کر کے فلم کی تشہیر کی۔

فلم کی پروموشن کے دوران بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جن میں ماہرہ اور ہمایوں کو گانے ’آ تینوں موج کراواں‘ پر رقص کرتے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Love Guru (@loveguruthemovie)

’لو گُرُو‘ رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان، امریکا اور کئی دیگر ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کے گانے اور ٹریلر پہلے ہی ناظرین کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

ٹریلر سے فلم کی پوری کہانی تو واضح نہیں ہوتی، تاہم اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمایوں سعید ایک فلرٹ مزاج شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو بعد میں ماہرہ خان کے والد (جاوید شیخ) کی طرف سے ملنے والی ایک اہم ذمے داری کے نتیجے میں سچے جذبات کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آن لائن پارٹ ٹائم کام کے 5 اصل طریقے

فلم کی شوٹنگ لندن میں ہوئی ہے۔ کہانی میں ماہرہ کو ایک پرکشش، فنونِ لطیفہ سے وابستہ لڑکی کے روپ میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ ہمایوں سعید ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جو مختلف خواتین کو اپنی باتوں سے متاثر کرتا ہے۔

اس فلم کا اسکرپٹ واسع چوہدری نے تحریر کیا ہے، ندیم بیگ نے ہدایت دی ہے، جب کہ ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے اس پروجیکٹ کو پروڈیوس کیا ہے۔

لو گُرُو کو اے آر وائے فلمز کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں رومانوی مناظر کے ساتھ ساتھ پنجابی اور پشتون ذوق کا مزاح بھی شامل کیا گیا ہے جو شائقین کو خوب محظوظ کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button