کھیل

آئرلینڈ کی شاندار فتح، پال اسٹرلنگ نے ریکارڈ بُک میں جگہ بنا لی

آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو واضح فرق سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا

آئرلینڈ نے شاندار فتح حاصل کر لی، پال اسٹرلنگ نے ریکارڈ بُک میں جگہ بنا لی۔

ڈبلن میں بدھ کے روز کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو واضح فرق سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 303 رنز بنائے، جس میں اینڈریو بالبرنی کی شاندار سنچری (112 رنز)، ہیری ٹیکٹر کے 56 اور کپتان پال اسٹرلنگ کے 54 رنز شامل تھے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 35ویں اوور میں صرف 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں آئرلینڈ نے 124 رنز سے میدان مار لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آن لائن پارٹ ٹائم کام کے 5 اصل طریقے

اس میچ میں آئرلینڈ کے تجربہ کار بلے باز اور کپتان پال اسٹرلنگ نے ایک بڑی سنگِ میل عبور کی۔ وہ آئرش کرکٹ کی تاریخ میں انٹرنیشنل سطح پر 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے اب تک آئرلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 3,656، ٹیسٹ کرکٹ میں 382 اور ون ڈے میچز میں 5,979 رنز اسکور کیے ہیں، جن کا مجموعہ 10,017 بنتا ہے۔

پال اسٹرلنگ کی اس کارکردگی نے نہ صرف میچ میں آئرلینڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ کرکٹ میں آئرلینڈ کی بڑھتی ہوئی شناخت کو بھی مضبوط کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button