پاکستان
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی،سپارکو نے پیشگوئی کر دی
پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے پیشگوئی کر دی

کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 7 جون 2025 کو منائی جائے گی۔
سپارکو کی رپورٹ کے مطابق یکم ذی الحج کا چاند 29 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، جب کہ چاند کی پیدائش 27 مئی کو رات 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی۔
ادارے نے بتایا ہے کہ چاند کی عمر 27 مئی کی شام تک تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، جو کہ رؤیت کے لیے ناکافی سمجھی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آن لائن پارٹ ٹائم کام کے 5 اصل طریقے
سپارکو کے مطابق چاند دیکھنے کے امکانات اس روز نہایت کمزور ہوں گے، اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ یکم ذی الحج 29 مئی کو اور عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔