پاکستان

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کو 53 برس مکمل: تلخ یادیں اور سبق آموز دن

یہ قیام پاکستان کے 24 سال بعد پیش آنے والا ایک ناقابل فراموش سانحہ ہے

16 دسمبر 1971ء کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے، جب مشرقی پاکستان علیحدہ ہوکر بنگلادیش کے نام سے ایک آزاد ملک بن گیا۔ اس دن کو یومِ سقوطِ ڈھاکا کے طور پر یاد کیا جاتا ہے اور یہ قیام پاکستان کے 24 سال بعد پیش آنے والا ایک ناقابل فراموش سانحہ ہے۔

یہ دن نہ صرف قومی تاریخ کے ایک المناک باب کی یاد دلاتا ہے بلکہ اس سے سبق سیکھنے اور دشمن کی سازشوں کے حوالے سے خبردار رہنے کا بھی پیغام دیتا ہے۔

آج بنگلادیش ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر موجود ہے، لیکن دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں پیدا ہونے والی نفرت اور تقسیم کا اثر وقت کے ساتھ کم ہو رہا ہے۔ تعلقات میں گرم جوشی کے آثار نظر آنے لگے ہیں، جو اس تقسیم کے زخموں کو بھرنے کی ایک امید فراہم کرتے ہیں۔

یومِ سقوطِ ڈھاکا کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیرِ اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں عوام کو ماضی کے واقعات سے آگاہ کرنے اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button