سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔
ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جو اس خطے میں زلزلوں کی ایک عام وجہ سمجھا جاتا ہے۔
دہشت و شر کی فضا پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، وزیراعظم
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کئی شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور اللہ سے حفاظت کی دعائیں مانگتے رہے۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں زیر زمین پلیٹوں کی مسلسل حرکت کے باعث وقتاً فوقتاً زلزلے آتے رہتے ہیں، جن کا اثر خیبرپختونخوا اور دیگر قریبی علاقوں میں محسوس ہوتا ہے۔