بزنس
سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 283200 روپے ہوگئی
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2711 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 283200 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کے اضافے سے 242798 روپے تک جا پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ٹک ٹاک کی سروسز چند گھنٹوں میں دوبارہ بحال
سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود فی تولہ چاندی کی قیمت 3372 روپے پر مستحکم رہی، اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2890 روپے تک برقرار رہی۔