انٹرنیٹ کی بندش، سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع

وفاقی حکومت کی انٹرنیٹ معطلی پر سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کا احتجاج

کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے بار بار انٹرنیٹ کی بندش پر پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے خلاف تحریک التوا جمع کروا دی۔

سندھ اسمبلی میں انٹرنیٹ کی معطلی اور اس میں وفاقی حکومت کے کردار پر تفصیلی بحث ہوئی۔ پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی ہیر سوہو نے اس معاملے پر تحریک التوا پیش کی۔

تحریک التوا کے متن میں واضح کیا گیا کہ انٹرنیٹ کی بار بار بندش سے صوبے بھر کے فری لانسرز کو شدید مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ تحریک چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف ردِ عمل کے بعد پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرم کے عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

ہیر سوہو نے تحریک میں اس بات پر زور دیا کہ انٹرنیٹ معطلی سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ نوجوانوں کے روزگار کے مواقع بھی محدود ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ فوری توجہ کا متقاضی ہے اور اس حوالے سے مناسب حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ انٹرنیٹ کی بندش سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Exit mobile version