پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ 16 مئی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کی تھی ۔

Exit mobile version