کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کرپشن اور غفلت برتنے پر سات پولیس افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ سعود آباد میں مبینہ کرپشن اور فرائض میں کوتاہی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سات پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے انہیں بی کمپنی منتقل کر دیا۔
معطل ہونے والوں میں انسپکٹر اشرف علی سومرو، انسپکٹر سعید محمد شاہ، سب انسپکٹر محمد صدیق میمن، سینئر کلرک محمد آصف علی، اے ایس آئی محمد پناہ، اے ایس آئی شاہد علی اور ہیڈ کانسٹیبل شہزاد گل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ: 53 افراد جاں بحق، متعدد عمارتیں زمین منہدم
تمام معطل افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کی بی کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔