سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

من موہن سنگھ جو 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیراعظم اور ممتاز ماہر معاشیات من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ جو 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے، گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں نئی دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ من موہن سنگھ بھارت کے پہلے سکھ وزیراعظم تھے۔ ان کی پیدائش 1932 میں پاکستان کے ضلع چکوال کے گاؤں گاہ** میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وہیں مکمل کی اور چوتھی جماعت تک وہیں پڑھا۔

یہ بھی پڑھیں: قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 39 افراد ہلاک

قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان بھارت منتقل ہو گیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ من موہن سنگھ نے برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں سے معاشیات میں ماسٹرز اور ڈی لٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ علاوہ ازیں، انہیں کئی نامور یونیورسٹیوں نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں بھی عطا کیں۔

من موہن سنگھ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔ ان کی زیر قیادت کانگریس پارٹی نے بھارت میں کئی معاشی اصلاحات متعارف کروائیں، جنہیں بھارت کی معاشی ترقی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جاتا ہے۔

Exit mobile version