انقرہ: جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ایوارڈز کی تقریب، مضمون نویسی کا مقابلہ بدھ کوانقرہ میں منعقد ہوا۔
تقسیم انعامات کی تقریب کی صدارت ترکیہ کی نائب وزیر برائے قومی تعلیم جلیلہ ایرن اوکتن اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کی۔
پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب یہ مضمون نویسی کا مقابلہ پاکستانی سفارت خانے کی عوامی سفارت کاری کی کوششوں اور فکری ترقی کے عزم کی ایک اہم کاوش ہے۔
مضمون نویسی کا مقابلہ ترکیہ کے ہائی سکول کے سینئر طلبا کے درمیان سالانہ ہوتا ہے۔مقابلے کے ساتویں راؤنڈ کا تھیم پرفتن مناظر اور آرکیٹیکچرل مارولز: ایکسپلورنگ دی بیوٹی آف پاکستان اینڈ ترکیہ تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر برائے قومی تعلیم جلیلہ ایرن نے کہا کہ جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ کے طور پر مشترکہ اقدامات بھائی چارے اور دوستی کے بندھن کو مضبوط کرنے کیلئے ہماری لگن کی مثال دیتے ہیں، جس کا مقصد ہماری آنے والی نسلوں کو ایک مقدس امانت کے سونپنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی ہائی کمشنر کی مدارس کے طلبہ کو جدید تعلیم فراہم کرنے کی پیشکش
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقابلے نے طلبا کو اپنی تخلیقی تحریری صلاحیتوں کو بڑھانے اور برادر پاکستان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سمجھ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ(دو ریاستیں -ایک قوم)نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو بہترین انداز میں بیان کیا جس کی بنیاد مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور لسانی وابستگیوں اور مشترکہ تاریخ پر ہے۔
سفیر جنید نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ترکوں نے ہمیشہ تمام مسائل پر ایک دوسرے کی مستقل اور غیر واضح حمایت کی ہے اور مشکل وقت میں کندھے سے کندھا ملا کر ترکیہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہوا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ نوجوان نسل کو پاکستان ترکیہ بھائی چارے کی شاندار تاریخ سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ مستقبل میں بھی بھرپور شرکت کے ساتھ مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد جاری رکھے گا۔
طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے وزارت قومی تعلیم کی ڈائریکٹر جنرل یورپی یونین اور خارجہ تعلقات توبہ کورکماز نے کہا کہ یہ مقالے پاکستان ترک دوستی اور ہماری مشترکہ اقدار کے حقیقی معنوں میں عکاس ہیں۔
مہمت ازل سوشل کے سلطان ایہان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسرا انعام اتاترک انادولو کی زینب سیرن اور تزلہ تغرلبی انادولو کے عبدالہادی شاہین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔