اسلام آباد: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی، مولانا عبدالخبیر آزر نے اعلان کیا ہے کہ آج چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم جمادی الثانی 1446 ہجری 4 دسمبر 2024 بروز بدھ ہوگی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزر کی زیرصدارت جمادی الثانی 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے ایک زونل اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے اراکین اور سپارک سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزر نے بتایا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آسمان صاف تھا، جبکہ کچھ مقامات پر ہلکی ابرآلودگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے سے ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الثانی 4 دسمبر 2024 بروز بدھ کو ہوگی۔