بیٹی کی کامیابی سے بیٹے کو بڑا نقصان پہنچا ، والدہ پریانکا چوپڑا

سدھارتھ، پریانکا کی کامیابی کی قیمت چکانے والے افراد میں شامل رہا، مدھو چوپڑا

بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی شاندار کامیابی نے ان کے بیٹے سدھارتھ چوپڑا کی زندگی پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔

ایک انٹرویو میں مدھو چوپڑا نے اپنے بیٹے کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات اور پریانکا کی کامیابی کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گھر کی مصروفیات کے سبب سدھارتھ کو اپنی زندگی کے بہت سے مسائل خود حل کرنے پڑے۔

مدھو چوپڑا نے کہا کہ سدھارتھ، پریانکا کی کامیابی کی قیمت چکانے والے افراد میں شامل رہا، کیونکہ جب وہ نو عمر تھا، میں اپنی بیٹی کے ساتھ زیادہ مصروف تھی اور اس کے والد اپنے کام میں لگے ہوئے تھے۔ ایسے میں سدھارتھ کو حالات کے تحت جلدی بالغ ہونا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں اپنے بیٹے کو روز جدوجہد کرتے ہوئے دیکھتی ہوں اور دل ہی دل میں کہتی ہوں کہ خدا کا شکر ادا کرو کہ اس نے بہت کچھ عطا کیا۔ میرے دونوں بچے عظیم ہیں، وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ میرا خیال رکھتے ہیں۔”

یاد رہے کہ سدھارتھ چوپڑا نے حال ہی میں دوسری بار منگنی کی ہے۔ اس سے پہلے 2019 میں ان کی منگنی اشتیا کمار کے ساتھ ہوئی تھی جو شادی سے پہلے ہی ختم ہوگئی تھی۔

Exit mobile version