اداکارہ منال خان کا شوبز میں جلد واپسی کا فیصلہ

جلد شوبز میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہوں، منال خان

لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ منال خان نے شوبز میں جلد واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ اداکارہ زارا نور عباس کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

پروگرام میں شوبز میں واپسی سے متعلق سوال پر منال خان نے کہاکہمیں خود سے یہ سوال کرتی ہوں کہ کیا میں ٹی وی پر واپس آؤں گی؟ اور ہمیشہ خود کو ہاں میں جواب دیتی ہوں، کیونکہ میں واقعی اس خواب کو حقیقت میں بدلنا چاہتی ہوں۔ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو شاید واپسی ممکن نہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری کا شوق انہیں دوبارہ کام کرنے پر اکسائے گا، لیکن اس وقت ان کی اولین ترجیح ان کا بیٹا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے بیٹے کو اس وقت میری سب سے زیادہ ضرورت ہے لیکن میں جلد شوبز میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہوں۔

یاد رہے کہ منال خان نے 10 ستمبر 2021 کو اپنے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ شادی کی تھی۔ گزشتہ سال نومبر میں ان کے ہاں بیٹے محمد حسن اکرام کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد سے وہ شوبز سے دور ہیں۔

Exit mobile version