پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے دھواں دھار کارکردگی سے سیمی فائنل میں نیپال کو شکست دے دی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شاندار انداز سے جگہ بنالی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔

میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے۔ نیپال کی جانب سے درگا دتہ پاؤڈل 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے مطیع اللہ نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بابر منیر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے ہدف صرف چھ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ کامران اختر نے دھواں دھار 63 رنز بنائے، جبکہ بابر علی نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، جس کے بعد فائنل میں پاکستان کے مدِ مقابل ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

Exit mobile version