وی پی اینز کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن، تاریخ میں توسیع کا امکان

وی پی این کی رجسٹریشن قومی سلامتی اور سائبر سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے، پی ٹی اے

پاکستان میں غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی بندش کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے، جبکہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی مدت میں ممکنہ توسیع کے حوالے سے فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم اس میں توسیع کی درخواستیں سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹر کیے ہیں۔ آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے، جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ وی پی این کی رجسٹریشن قومی سلامتی اور سائبر سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ ان کے مطابق، رجسٹرڈ وی پی اینز کے ذریعے ڈیٹا پروٹیکشن کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اگر ڈیڈ لائن میں توسیع نہ ہوئی تو غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد غیر قانونی نیٹ ورک کے ذریعے ممکنہ خطرات کو کم کرنا ہے۔

Exit mobile version