سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کیلئے موخر

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے موخر ہو گیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 19 مئی کو پاکستان کے دوروزہ دورے پر آئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ دورہ اس وقت تک موخر ہو گیا ہے جب تک کہ فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کر لیتے۔
ذرائع کے مطابق اب جب دورہ ہوگا تو حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی ، اس دعوت کو سعودی ولی عہد نے قبول بھی کر لیا تھا۔
اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے سعودی ولی عہد حج اور عید الاضحی کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں، دورے کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے۔

Exit mobile version