لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی بیٹی جہاں آرا سعید کی تصاویر پہلی بار سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
دونوں نے ہفتے کی شب انسٹاگرام پر ایک مشترکہ فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں ان کی بیٹی کا چہرہ بھی واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔
یہ فوٹو شوٹ لندن میں ایک ایوارڈز کی تقریب سے قبل لیا گیا تھا۔
فوٹو کے کیپشن میں عروہ اور فرحان نے لکھا، آج رات پھر سے ہم تین ہیں۔
واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی اور ان کی بیٹی جہاں آرا کی پیدائش رواں سال کے آغاز میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل اکتوبر 2023 میں دونوں نے اپنے پہلے بچے کی آمد کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ سال دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن دونوں نے ان افواہوں پر کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔ تاہم اس سال عیدالفطر پر دونوں نے ایک ساتھ تصاویر شیئر کر کے ان افواہوں کو خاموش کردیا تھا۔
عروہ اور فرحان کی جانب سے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرنے پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔