لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) یوکے کی تنظیم نو کا اعلان کردیاگیا۔
ڈاکٹر اشرف چوہان چیئرمین،زبیر گل کوارڈینیٹراوراحسن ڈار کوصدرمقررکردیا گیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جو کہ پارٹی کی اووسیز تنظیموں کے سربراہ بھی ہیںنے پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کی منظوری سے اگلے دو سالوں کیلئے تقرریوں کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اشرف چوہان چیئرمین،احسن ڈار صدر، زبیر گل کوآرڈینیٹر (یو کے)، ناصر محمود بٹ چیف سرپرست، حاجی عبدالغفار سرپرست ، راشد ہاشمی – سیکرٹری جنرل، راجہ جاوید اقبال- وائس چیئرمین، عبدالشکور خان- سینئر نائب صدر/ کے پی کے امور کے سربراہ،حمزہ باسط بٹ – سینئر نائب صدر،عثمان خان – ایس وی پی/ انفارمیشن سیکریٹری،اقبال سندھو- سینئر نائب صدر،شاہد رفیق اعوان سینئر نائب صدر،فاروق قادری – نائب صدر (1) ایسٹ مڈلینڈز،راجہ سجاد حسین نائب صدر (2) شمال مغرب،،فیصل اعوان نائب صدر (3) شمال مشرقی،،شمس تبریز نائب صدر (4) جنوب مغرب،ڈاکٹر طاہر محمود (پی ایچ ڈی) – نائب صدر (5) ساؤتھ ایسٹ، (ایجوکیشن ونگ کے سربراہ)،خواجہ ایم عرفان نائب صدر (6) ویسٹ مڈلینڈز، محمد امین مرزا- صدر (7) سکاٹ لینڈ چیپٹر ،طارق ملک نائب صدر (8) ویلز،میاں عمران سعید نائب صدر (9) لندن،راجہ ابرار رشید – نائب صدر (10) یارکشائر اور ہمبر،میاں مسرور سعید- نائب صدر،راجہ وحید لہری نائب صدر، رحمان وردگ- نائب صدر، احتشام ظفر ACCA-فنانس سیکرٹری، راجہ محمد ادریس- ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،راجہ عبدالجلیل- ڈپٹی سیکرٹری جنرل، راشد نصر اللہ ہیڈ آف سوشل میڈیا، عمران خان مانی ہیڈ آف انٹرنل کوآرڈینیشن (اندرونی)، چوہدری انصار محمود – سربراہ لیگل ونگ (برطانیہ)، رانا ضیا اسلم- سربراہ لیگل ونگ (مانچسٹر)، شکیل خان ہیڈ آف لیگل ونگ (ویسٹ مڈلینڈز)،مسز کیو بیگم نوادر خان لودھی- خواتین ونگ کی سربراہ،محترمہ ریشم لودھی- سینئر نائب صدر خواتین ونگ،مسز حنا ملک ڈپٹی ہیڈ آف وومن ونگ،مسز صدف شفیق – خواتین ونگ کی نائب سربراہ،ڈاکٹر انجم اقبال رونو ہیڈ آف گلگت و بلتستان افیئرز،اعجاز گل ہیڈ آف سپورٹس ونگ، راجہ عبدالغفور- تاجروں کے سربراہ (پالیسی)،چوہدری خالد محمود – ٹریڈ ونگ کے سربراہ (کوآرڈینیشن)، حاجی عبدالشکور – مذہبی ونگ کے سربراہ، خرم بٹ- چیئرمین یوتھ کوآرڈینیشن ، انجم چوہدری- یوتھ کوآرڈینیشن کے سربراہاور سیف خان – یوتھ کوآرڈینیشن کے نائب سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔