نیویارک: پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرام نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر فلیمن ینگ سے ملاقات کی، دوران ملاقات انہوں نے جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر سیشن کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوئی اور منیر اکرم نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے صدر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں منیر اکرم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ عالمی سطح پر پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم اس سے قبل کی طرح مضبوط ہے۔