میجر راجہ عزیز بھٹی کو 59ویں برسی پر خراج عقیدت

راولپنڈی : پاکستان کی مسلح افواج نے 1965 کی جنگ کے عظیم ہیرو اور نشان حیدر کے حامل میجر راجہ عزیز بھٹی کو ان کی 59ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج پاکستان نے میجر صاحب کی شجاعت اور قربانی کو سلام پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عزیز بھٹی نے 1965 کی جنگ میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ ان کی غیر معمولی بہادری اور قربانی نے انہیں قومی ہیرو بنا یا ۔

میجر عزیز بھٹی کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ میجر صاحب کی فرض شناسی، غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے بہادرانہ اقدامات نے بے شمار لوگوں کو بہادری اور قربانی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے شہداء کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم اپنے شہداء کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

میجر عزیز بھٹی 1965 کی جنگ کے دوران لاہور کے دفاع میں شہید ہوئے تھے۔ جب بھارت نے لاہور پر حملہ کیا تو بی آر بی نہر کے قریب میجر عزیز بھٹی کی دشمنوں سے مڈھ بھیڑ ہوئی۔ انہوں نے اپنی پوری قوت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور لاہور کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنی جان کی قربانی دے کر انہوں نے پاک فوج کی بہادری کا لوہا منوایا اور ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گئے۔

Exit mobile version