ورون دھون کو بچپن میں پروپوزکیا تھا ، شردھا کپورکا انکشاف

ورون دھون کو بچپن میں پروپوزکیا تھا ، شردھا کپورکا انکشاف

ممبئی : بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ شردھا نے بتایا ہے کہ انہوں نے بچپن میں اپنے دوست اور اداکار ورون دھون کو پروپوز کیا تھا، جسے ورون نے مسترد کر دیا تھا۔

شردھا کپور نے بتایا کہ یہ واقعہ ان کے والد کی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔ دونوں بچے شوٹنگ سیٹ پر کھیل رہے تھے اور اسی دوران شردھا نے ورون کو دل لگی میں پروپوز کر دیا تھا۔ لیکن ورون نے شردھا کی اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور انہیں کہا کہ انہیں لڑکیاں پسند نہیں ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے کو آج بھی یاد کر کے ہنستی ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک بہت ہی معصومانہ واقعہ تھا اور انہیں اس بات پر افسوس نہیں ہے۔

شردھا کپور اور ورون دھون نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے اور دونوں اچھے دوست ہیں۔ دونوں اداکاروں نے فلم اے بی سی ڈی 2اوراسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ شردھا نے بتایا کہ ورون ایک بہت اچھا دوست ہے اور وہ ان کی کمپنی کو بہت پسند کرتی ہیں۔

Exit mobile version