بالی ووڈ کی معروف ادکارہ تاپسی پنوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنالیا

بالی ووڈ کی معروف ادکارہ تاپسی پنوں نے اپنا پروڈکشن ہائوس بنالیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی ایک نئی پہل کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنا پروڈکشن ہاؤس قائم کیا ہے جس کا نام "آؤٹ سائیڈر فلمز” رکھا گیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں تاپسی پنوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں ان لوگوں کے لیے آواز بننا چاہتی ہیں جو ان کی طرح فلم انڈسٹری میں باہر سے آئے ہیں۔

کھانے پکانے کا شوق ،ٹرک ڈرائیور مشہور شخصیت بن گیا

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں سفارش یا اقربا پروری کے تحت آنے والے اداکاروں کے بچوں سے ایک اہم سبق سیکھا ہے۔ ان کے مطابق، یہ "نیپو کڈز” ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔

تاپسی نے مزید کہا کہ آؤٹ سائیڈرز کے لیے ایسا نہیں ہوتا۔ ہماری ساری محنت اور کوشش صرف ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے لیے ہوتی ہے، ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، اور آپس میں رابطہ بھی رکھتے ہیں، لیکن جب فلم کامیاب یا ناکام ہو، تو ہم نیپو کڈز کی طرح اپنے آؤٹ سائیڈرز کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے۔

تاپسی پنوں خود کو بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک آؤٹ سائیڈر (باہر سے آنے والی) مانتی ہیں اور اس پر فخر کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی محنت اور لگن کی بدولت فلم انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔

تاپسی پنوں کے اس نئے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے، وہ انڈسٹری میں ان لوگوں کو موقع فراہم کرنا چاہتی ہیں جو باہر سے آتے ہیں اور جن کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع نہیں ملتا۔

Exit mobile version