پی ٹی آئی کے کل کے جلسے کا این او سی منسوخ

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کل کے اسلام آباد جلسےکا این او سی منسوخ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، اس حوالے سے شدید سکیورٹی تحفظات ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہےکہ جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے، چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے، ان حالات میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 22 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Exit mobile version