برطانیہ: شاہ چارلس سوم کی تصویر والے سکے کی تیاری کی ویڈیو جاری
لندن : برطانیہ میں شاہ چارلس سوم کی تصویر والے ایک پاؤنڈ کے سکے رواں ہفتے سے گردش میں آجائیں گے۔ رائل منٹ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں سکے کی تیاری کا عمل دکھایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق رواں ہفتے برطانیہ بھر میں 30 لاکھ سکے استعمال ہونا شروع ہوجائیں گے۔ سکے میں برطانوی شہد کی مکھیوں کا نقش بھی شامل ہے جو کہ برطانیہ کی ثقافت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں شاہ چارلس سوم کی تصویر کے ساتھ بینک نوٹ جاری کیے گئے تھے۔ نئے سکے کی آمد کے ساتھ ہی برطانیہ میں ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے۔