ظفر وال میں بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

نارووال :ظفر وال میں بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمدکر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال میں واقع نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ 18 پاؤنڈ وزنی ایک انتہائی خطرناک اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی ہے۔ یہ مائن سیلابی پانی کے ساتھ بہہ کر پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تھی۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس مائن کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے انتہائی احتیاط سے اس خطرناک مائن کو تحویل میں لے لیا اور اس طرح ایک بڑی حادثے کو ٹال دیا۔ ان اہلکاروں کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کی بدولت پاکستانی عوام کی جانوں اور املاک کو نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔

عوام کو بھی ہوشیار رہنے اور کسی بھی مشکوک چیز کو دیکھنے پر فوری طور پر سکیورٹی فورسز کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version