متھیرا کا انوکھا طریقہ: بچوں کو گھر کے کاموں کا معاوضہ دینے کا انکشاف
کراچی : پاکستانی فیشن انڈسٹری کی معروف شخصیت متھیرا نے اپنے تربیتی انداز پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک انوکھا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے تینوں بیٹوں کو گھر کے کام کرنے کا معاوضہ دیتی ہیں۔
متھیرا کے مطابق، ان کا ایک بیٹا ہر روز برتن دھوتا ہے جس کے بدلے اسے ماہانہ معاوضہ ملتا ہے۔ دوسرا بیٹا ناشتہ تیار کرتا ہے جبکہ تیسرا بیٹا گھر کی صفائی میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ بچوں میں کام کی اہمیت کا احساس پیدا کرتا ہے اور انہیں ذمہ دار بناتا ہے۔
متھیرا کا ماننا ہے کہ بچوں کو مالی معاملات کے بارے میں آگاہ کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ اس لیے وہ اپنے بچوں کے سامنے گھر کے اخراجات کا ذکر کرتی ہیں تاکہ وہ پیسے کی قدر کو سمجھ سکیں۔
یاد رہے کہ متھیرا نے 2014 میں پنجابی گلوکار کار فلنٹ جے سے شادی کی تھی لیکن یہ رشتہ 2018 میں طلاق پر ختم ہوا۔