دھرنوں اور مظاہروں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، احسن اقبال

دھرنوں اور مظاہروں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، احسن اقبال

لاہور : وفاقی وزیر احسن اقبال نے لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ٹیکسٹائل نمائش کے موقع پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بحران پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دھرنوں اور مظاہروں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام ہی مہنگی بجلی کے مسئلے کا واحد حل ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سخت پروگرام کے تحت تین سال تک کڑوی گولی نگلنی پڑے گی تاکہ معیشت کو سنبھالا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

وفاقی وزیر نے چین کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کر رہے تھے تو چین نے ہمیں مدد کی۔ اب سی پیک کے دوسرے مرحلے کی بات شروع ہوئی ہے تو ایک بار پھر ملک میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی کے مسئلے کا حل رکھنے والے اپنے ماہرین لے آئیں اور بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالیں۔

Exit mobile version