نکاح کیا ہے کوئی جرم نہیں کیا،دانیہ کا دوسری شادی پر بیان

نکاح کیا ہے کوئی جرم نہیں کیا،دانیہ کا دوسری شادی پر بیان

لاہور: معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کا اپنی دوسری شادی سے متعلق کہنا ہے کہ نکاح کیا ہے کوئی جرم نہیں کیا۔

عامر لیاقت کی بیوہ کی دوسری شادی سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد دانیہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے حال ہی میں باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ویڈیوز میں دانیہ کو دُلہن کے روپ میں اسٹیج پر شوہر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ نکاح کی تقریب کے دوران دانیہ اور ان کے شوہر حکیم نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔

دانیہ شاہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے سنت ادا کی ہے اور شادی کرنا ہر عورت کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد کی شخصیت سے متاثر ہو کر انہوں نے ان سے شادی کی ہے۔

دانیہ شاہ نے بتایا کہ انہوں نے شہزاد سے شادی کرنے سے پہلے کافی سوچ بچار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد ایک بہت اچھے انسان ہیں اور انہیں زندگی میں آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔

Exit mobile version