سکھر ایکسپریس کی بوگی ٹریک سے اترنے سے خاتون زخمی

سکھر ایکسپریس کی بوگی ٹریک سے اترنے سے خاتون زخمی

سکھر: جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی ایک بوگی کا پہیہ آج صبح سکھر کے قریب ٹریک سے اتر گیا، جس کے نتیجے میں بوگی میں سوار ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین سکھر کے قریب واقع ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو رہی تھی کہ اچانک بوگی نمبر 7 کا ایک پہیہ ٹریک سے اتر گیا۔ جس کے نتیجے میں بوگی میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں۔

چھلانگ لگانے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق بوگی میں تکنیکی خرابی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کر کے مرمت کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ باقی ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔

Exit mobile version