18 ماہ میںحکومت کے خاتمے کی فچ رپورٹ میں وزن ہے، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے حوالے سے الیکشن منسوخ ہونے کی باتیں سننے کو مل رہی ہیں۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے انٹرویو میں کہا کہ فچ رپورٹ میں کہی گئی 18 ماہ میں حکومت کے خاتمے کی بات میں وزن ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کے حوالے سے الیکشن منسوخ ہونے کی باتیں سننے کو مل رہی ہیں،ایسا کچھ ہوا تو دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔
بنگلہ دیش :سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج کےدوران 5 طلبہ جاں بحق
خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کے نتیجے میں ہمیں جو اسپیس ملی ہے اس کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے اور اس سلسلے میں ہمارے پاس جو جو دوا موجود ہے استعمال کریں گے۔ عالمی ادارے فچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 18 ماہ میں حکومت ختم ہوجائے گی اس بات میں وزن ہے،ٹیکنوکریٹ حکومت میں شامل ہونے کے لیے لوگ تیار بیٹھے ہیں۔
وزیردفاع نے کاہ کہ لگتا ہے کہ کوئی نہ کوئی آئینی میلٹ ڈاؤن ہونے والا ہے،جلد یا بدیر لیکن ہوگا،اب کسی اصول کے تحت کچھ نہیں ہو رہا بلکہ تمام اداروں میں سیاست سرایت کرگئی ہے اور عدلیہ اس میں سرفہرست ہے،اس وقت سیاسی طورپرسب سے زیادہ متحرک آئینی ادارہ عدلیہ ہے،ہم بیک سیٹ لے چکے ہیں لیکن جتنا سیاسی ایکٹوازم عدلیہ میں ہے اس سے ہمارا میل نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اعلان وقت سے پہلے کردیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت نہیں کی گئی، ان سے مشاورت ضروری ہے،اس بارے میں اتفاق رائے سیفیصلہ کریں گے۔