پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر، امریکہ آئرلینڈ‌کا میچ بارش کی نذر

فلوریڈا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ گروپ اے سے بھارت اور امریکا سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر گئے جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

لوڈرہِل میں شیڈول میگا ایونٹ کا 30 واں میچ شروع ہوئے بغیر بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد امریکا 1 پوائنٹ لے کر 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے میں بھارت کے ساتھ کوالیفائی کر گیا۔

مقامی وقت کے مطابق دوپہر 01:15 (پاکستانی وقت رات 10:15) پر ایک بار پھر میدان کا معائنہ کیا گیا۔ تاہم، طوفانی بارش کے شروع ہونے پر میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔

اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے تاخیر کی صورت میں دوپہر 02:16 تک 5 اوورز فی اننگ کا کھیل کرانے کی تصدیق کی گئی تھی۔

Exit mobile version