کبریٰ خان نے فروری میں اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کر دی

’’جی ہاں، میری شادی فروری میں ہو رہی ہے‘‘ ، تقریب میں پوچھے گئے سوال کا جواب

پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے فروری میں اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کے بارے میں کافی عرصے سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، تاہم ان خبروں پر دونوں جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

چند دن پہلے گوہر رشید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مبہم ویڈیو شیئر کی تھی جس میں کئی معروف شوبز شخصیات شامل تھیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ اداکار نے ہیش ٹیگ ’میرے یار کی شادی‘ کا استعمال کیا تھا، جس سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح، آج سے باقاعدہ آپریشنل ہوگیا

اب ایک تقریب میں جب کبریٰ خان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’جی ہاں، میری شادی فروری میں ہو رہی ہے۔‘‘ اس پر سوال کرنے والے نے دعا دیتے ہوئے کہا، ’’انشاءاللہ۔‘‘

Exit mobile version