خیبر پختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا

بچی کے نمونے گزشتہ سال دسمبر میں پولیو لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے

پشاور : خیبر پختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا، جہاں ضلع ٹانک کی یونین کونسل تتہ میں 13 ماہ کی بچی پولیو وائرس کا شکار ہوگئی۔ بچی کے نمونے گزشتہ سال دسمبر میں پولیو لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے، جس کے بعد وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

یہ پولیو کیس ضلع ٹانک سے پانچواں کیس ہے، اور چونکہ نمونے دسمبر میں پولیو لیبارٹری کو رپورٹ کیے گئے تھے، اس لیے یہ 2024 کے کیسز میں شامل کیا جائے گا۔ اس کیس کے اضافے کے ساتھ خیبر پختونخوا میں 2024 میں پولیو کیسز کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

پولیو کیسز کی تفصیلات:
– ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان: 10 کیس
– ضلع ٹانک: 5 کیس
– لکی مروت اور کوہاٹ: 2 کیسز
– مہمند اور نوشہرہ: 1، 1 کیس

ملک بھر میں 2024 کے دوران مجموعی طور پر 69 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ان میں بلوچستان سے 27، خیبر پختونخوا سے 21، سندھ سے 19 اور پنجاب اور اسلام آباد سے 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

Exit mobile version