ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، فی اونس قیمت 2,642 ڈالر ہوگئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی کا زیادہ استعمال ذہنی صحت پر کیسے اثر ڈال سکتا ہے؟

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت 2,642 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Exit mobile version