تحریر: نایاب وحید مراد قریشی
آج کے دور میں موبائل فون، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ کام، تعلیم اور تفریح سب کچھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ہو رہا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس بڑھتے ہوئے استعمال کا ہماری ذہنی صحت پر کیا اثر ہو سکتا ہے؟
موبائل اور سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال ہماری توجہ کو کم کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے ہم کسی کام پر دیر تک فوکس نہیں کر پاتے۔
اسکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی ہماری نیند کے نظام کو متاثر کرتی ہے، جس سے نیند کا معیار خراب ہوتا ہے
سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے والے لوگ حقیقی زندگی میں تنہا محسوس کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ وقت نہیں گزارتے۔مستقل طور پر نوٹیفکیشن چیک کرنے یا دوسروں کی کامیابیاں دیکھنے سے ذہنی دباؤ اور بے چینی بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیٹ جی پی ٹی کے صارفین کے لیے وارننگ: یہ پانچ غلطیاں نہ کریں
زیادہ وقت ڈیجیٹل دنیا میں گزارنے سے لوگ حقیقت میں وقت کے گزرنے کا اندازہ کھو دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا یا گیمز میں گھنٹوں مشغول رہنا وقت کے انتظام کی صلاحیت کو کمزور کر سکتا ہے، جس سے زندگی میں بے ترتیبی اور تناؤ پیدا ہوتا ہے۔
ٹیکنالوجی، خاص طور پر سوشل میڈیا، اکثر ایک جعلی حقیقت پیش کرتی ہے۔ لوگ اس مصنوعی حقیقت کو سچ سمجھتے ہیں، جو ان کے جذبات اور سوچنے کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے، اور مایوسی یا غلط توقعات پیدا کرتی ہے۔
ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر وقت دستیاب رہنے کی توقع (جیسے فوری پیغامات کا جواب دینا) ایک مستقل دباؤ پیدا کرتی ہے۔ یہ دماغ کو ہر وقت متحرک رکھتا ہے، جس کی وجہ سے انسان کبھی بھی حقیقی معنوں میں آرام محسوس نہیں کرتا۔