علاقائی

جام صادق پل کی جگہ نیا برج تعمیر ہوگا، پرانے پل کو گرا دیا جائے گا: سعید غنی

ملیر ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح 11 جنوری کو کیا جائے گا

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ جام صادق پل کو گرا کر اس کی جگہ نیا برج تعمیر کیا جائے گا۔

کورنگی کاز وے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ کورنگی کاز وے کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جبکہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح 11 جنوری کو کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ملیر ایکسپریس وے پر موٹر سائیکلوں اور چنگچی رکشوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ اگر کوئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے ٹول ٹیکس کے ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ جام صادق پل پر موجودہ ڈھانچے کو ختم کرکے جدید تقاضوں کے مطابق نیا پل تعمیر کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت میں شامل شرپسند عناصر مذاکرات کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہیں،فیصل چوہدری

ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، اور اس کا سب سے زیادہ نقصان خود پی ٹی آئی کو ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button