Archive

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا

آئی سی سی نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی، جس کی وجہ سے ان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس بھی کٹ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

یاد رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button